سکرنڈ کے قریب قومی شاھراہ پر غیر قانونی رکاوٹیں بٹائیں گئی

سکرنڈ(خاص رپورٹر) آئی جی سندھ  موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ کے حکم پر قومی شاہراہ پر قائم  ہالا سے ہالانی تک غیر قانونی لگائے گئے کٹ ختم کرنے کے لیے آپریشن شروع، ایس پی موٹروے پولیس سکرنڈ سجاد حسین بھٹی کی قیادت میں موٹروے پولیس اور این ایچ اے کے تعاون سے سکرنڈ سے دولت پور تک قومی شاہراہ پر لگائے گئے غیر قانونی کٹ( illgal u turn )  کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کٹوں کو ختم کر دیا ہے اس موقع پر ایس پی موٹروے پولیس سکرنڈ سجاد حسین بھٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان غیر قانونی کٹوں کو بند کرنے سے حادثات میں بڑی حد تک کمی آئے گی یہ کاروائی ہالا سے ہالانی تک جاری رہے گی موٹروے پولیس این ایچ اے کے تعاون سے سفر کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے اس موقع پر این ایچ اے نواب شاہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید ارباب اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمجید زرداری این ایچ اے انسپیکٹر نزیر احمد میمن اور موٹروے پولیس  کے ایڈمن افسر اصغرعلی عباسی بھی موجود تھے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی مذمت

انڈس ہائے وی پر ایک اور حادثا، ایس ایس پی دادو فیملی سمیت زخمی

جامشورو پریس کلب پر پولیس کی کارروائی، عمارت کو بلڈوز کرنے کی کوشش صحافیوں کا احتجاج ڈرنا، بھوک ہڑتال