اشاعتیں

فروری, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
تصویر
جامشورو ( ھ آ ) معذوروں کے ادارے گورنمنٹ شاہ لطیف ایجوکیشن سینٹر کوٹڑی کے ڈائریکٹر عبدالحمید ڈاہانی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 19 فروری2019 کو صبح دس بجے معذوروں کے ادارے گورنمنٹ شاہ لطیف ایجوکیشن سینٹر کوٹڑی مین ایک سیمینار منعقد کیا جارہا ہے معاون خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن قاسم نوید اس موقعے پر مہمان خصوصی ہونگے۔
تصویر
جامشورو ( ھ آ ) موسم بہار کی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے اور عوام میں پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوکت علی اجن کی زیر قیادت الاہ والا چوک کوٹری سے پریس کلب کوٹری تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے اختتام پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوکت علی اجن نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے جنگلات کا ہونا اشد ضروری ہے اور ان کے تحفظ کیلئے ہر باشعور شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ پودے ماحولیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کی قوت رکھتے ہیں لہذہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر نا صرف اپنے معاشرے کو سر سبز بنائیں اور ساتھ ساتھ جنگلات کے ناہونے کے باعث کم بارش پڑنے اور دیگر قدرتی آفات سے بھی بچ سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگلات اور درختوں کو کاربان ڈائے آکسائیڈ کا سنک کہا جاتا ہے یعنی کاربان ڈائے آکسائیڈ جنگلات میں جذب اور ہضم ہوجاتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہم سب پر ذمیداری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے گھروں سمیت ھرمقام پر کم سے کم ایک پودا ضرور لگائیں تا کہ اپنے آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی

حيدرآباد مصری شاھ کے رہائشی نے اپنی مدد آپ کے تحت کراسنگ اور نالیوں کی مرمت کی

تصویر
حيدرآباد (رپورٽر /سوشل ميڈیا) مصرى شاه كالونى کے باسیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کراسنگ اور نالیوں کی مرمت کروا رہے ہیں یوسی 18 کے چیئرمین کمال ناغڑ صاحب کو بارہا میں بحیثیت کاؤنسلر کئی مرتبہ درخواستیں دے چکا ہوں کہ یوسی فنڈ سے مرمتی کام کرواۓ جائیں مگر افسوس کہ ایم کیو ایم کی منافقانہ سیاست کی بھینٹ چڑھنے والے کمال ناغڑ صاحب کی آنکھیں آج بھی بند ہیں.

ٹنڈوآدم ثقافتی میلا

ٹنڈوآدم (سوشل میڈیا) ٹنڈوآدم مہران ہسٹاریکل اینڈ کلچر سوسائٹی کیے زیر اھتمام دو روزہ ثقافتی میلے کا آغاز ٹنڈوآدم کے صوفی کاٹن فیکٹری میں شروع ہو چکا ہے ثقافتی میلے کا افتتاح شاہ عبدالطیف بھٹائی کے درگاہ میں کلام ( راگ ) پیش کرنے والے صوفی فنکاروں حمیر فقیر جونیجو ۔ سید شوکت شاہ ۔ اور انور علی  مری نے کیا میلے کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر شاہ عبدالطیب بھٹائی کا صوفیانہ کلام ( راگ ) بھی پیش کیا گیا جس نے سننے والوں پر وجد طاری کردیا افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے شاہ کے راگیوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور شاہوکار ثقافت ہے اس ثقافت کے سینے میں بڑے بڑے خزانے مدفون ہیں انہوں نے کہا کہ ثقافتی میلا کروانے والوں کو سلام ہے جنہوں نے اس نفسا نفسی والے دور میں عوام کو اپنی ثقافت کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے یہ میلا لگایا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے محکمہ ثقافت کی جانب سے اس میلے کو نظر انداز کرنے پر دکھ ہوا محکمہ ثقافت کا کام ہے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنا مگر انہوں نے ثقافت سے لا تعلقی کر رکھی ہے مہران ہسٹاریکل سوسائٹی ٹنڈوآدم کے صدر آچر خاصخ
تصویر
سانگھڑ (رپورٽر) سوزوکی والوں نے دھرنا دے کر سانگھڑ تھانہ  روڈ بلاک کردیا سوزوکی والے ڈرائیوروں کا کہنا ہے ہمیں کوئی جگہ دیں گاڑیاں کھڑی کرنے کی آئے روز لوگ روز ہم۔ سے لڑائی گالی گلوچ کرتے ہیں  سانگھڑ کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں  اڈے کے لئے کوئی جگہ دی جائے پولیس نے بروقت پہنچ کر بات چیت کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھلوا دیا

کوٹڑی میں بجلی غائب، شھری پریشان

بھٹائی کالونی کوٹری میں 4دن سے لائٹ بند ہے ایک فیس خراب ہونے کی وجہ سے لائن مین جاوید ناریجو کہتا ھے کہ میرا ٹراسفارمر چالوں ھے فیس خراب ہو تو میرا کام نہیں ہے اور نہ ہی اس نے آگے اپنے افسران کو اطلاع دی ھے اور انتظامیاں اتنی لاپرواہی کررہی ہے کہ انھے بھی کچھ پتاہ ہی نہیں کے ایک فیس جو 4دن سے خراب پڑا ھے نہ ہی کسی نے آ کے دیکھا اور نہ ہی کسی نے بنایا
سیہون (سوشل میڈیا) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ سیہون پہنچ گئے، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاھ کی درگاھ قلندر لعل شھباز پر حاضری۔۔فاتح خوانی، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ درگاھ پر حاضری کے بعد قلعہ ریسٹ ہاوس سیہون پر پہنچے، قلعہ ریسٹ ہاوس پر چیف سیکریٹری سندھ سے مختلف افسران کی ملاقات، اس موقع پر کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ، ڈی آئی جی نعیم شیخ، ڈی سی جامشورو فریدالدین مصطفی، ایس ایس پی توقیرمحمد نعیم سمیت دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں سندھ کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا. 

ایک انسان کا قتل اور اہل انسان کا پر امن احتجاج

ارشاد رانجھانی کے قتل کے پہلے دن سے ہی اھل انسان کا دل خون کے آنسو رو رہا تھا سندھ سراپا احتجاج تھی کیونکہ پوری سندھ کے لوگ پہلے دن سے دنیا کے کسی بھی کونے میں ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف اتھ کھڑے ہوتے ہیں، زینب قتل ہو، نقیب اللہ کیس ہو یا دنیا کے کیسی بھی کونے میں کسی بھی انسان بی یارومددگار کرکے ہجوم میں مارا گیا ہو، تو سندہ کے اہل علم نے ھمیشہ سب کے پہلے ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے، ساہیوال سانحہ پر بھی سب سے پہلے اور سب زیادہ مظاہرے سندھ میں ھوئے، سندھ کے لوگون ھمیشہ ظلم و بربریت کے خلاف رنگ، زبان، نسل اور قومیت کے تعصب سے باتر ہوکر انسانیت کو اپنا سب کجھ جانا مگر سندھ اھل علم لوگوں کو صرف اس چیز کا دکھ ھے کہ جب ایک سندھی نوجوان کو سرعام ڈاکو قرار دیکر مارا گیا تو وہ کراچی کے مصروف شھر کے مصروف شاہراہ پر وہ نوجوان مدد کے لئے پکارتا رہا مگر کوئی اس کے مدد کو آگے نہیں بڑھا اولتا نوجوان کو قتل کرنے والے شخص کا موقف نام نہاد قومی میڈیا اور پولیس پیش کرتی ریی، دوسرے جانب سندھ مسلسل غم میں خون کے آنسو روتی رہی اور سندھ کے اہل علم نے اپنے ٹوئیٹر، فیس بوک اور یوٹیوب کو طاقت بناکر

باء باء سماء ٹی وی

تصویر
باءِ باءِ سماءِ ٹی وی جس دن سے نوجوان ارشاد رانجھانی کو بیدردی سے قتل کیا گیا، اس دن سے انسانیت خون کے آنسو رو رہی ہے، یہ معاملا رنگ، نسل اور زبان کے تعصب کا نہیں بلکہ ایک انسان کو بیدردی سے قتل کرنے کا ہے، قتل سے لیکر آج تک یہ پرامن احتجاج تمھارے چینل یا اور اردو میڈیا کے توسط سے نہیں بلکہ سندھ اور انسان دوست افراد کے فیسبوک، ٹوئیٹر اور یوٹیوب کا نتیجا ہے، آج جب سندھ کے اھل علم اور انسان دوست ہزاروں کی تعداد میں کارساز پر ڈرنا دیکر بیتھے تھے تو آپ (نام نہاد قومی میڈیا)  نے تو ٹکر چلانا بھی اپنی توھین سمجھی اور جب وزیراعلیٰ نے نوٹیس لیا تو آپ کو درد اتھا اور آپ نے کروڑوں افراد کے جذبات سے کھیلنا شروع کیا اور مظلوم کا ساتھ دینے کے بجائے ظالم قاتل کا ساتھ دیا ہم تو دنیا کے ہر کونے میں ہونے والے ظلم کو اپنے اوپر ظلم سمجھتے ہیں، لیکن آپ اور ہم میں زمین آسمان کا فرق ہے  مین پھر بھی پرامن رھتے ہوئے تمھارے (سماء ٹی وی اور باقی نام نہاد قومی میڈیا جو پہلے دن سے قاتل رحيم شاهہ کی زبان بول رہی تھی) کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہون اور میں اپنے ٹی وی سیٹ سے  SAMAA tv  کو بلاک کرتا ہوں اور جس جس

حيدرآباد پولیس کی کارروائیملزم گرفتار

حیدرآباد(رپورٽر) ڈرگ مافیا کا ایجنٹ طیب راجپوت گرفتار انتہائی خطرناک نشہ آئس اور 1060 گرام چرس اور ایک موٹر سائیکل برآمد، SHO پنیاری کی دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کاروائی کی گئی جس میں ڈرگ مافیا کا ایجنٹ طیب ولد محمد ایوب زات راجپوت سکنہ نزد مصطفی پارک نورانی بستی حیدرآباد کو گرفتار کیا گیا ہے ملزم کے قبضہ میں سے ایک موٹر سائیکل 1060 گرام چرس اور آئس برآمد ہوا ہے کیس کرائم نمبر26/2019 زیر دفعہ 9C CNSکا داخل کیا گیا ہے. 

حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

تصویر
حیدرآباد (رپورٽر) DSP لطیف آباد کی سربراہی میں لطیف آباد کے مختلف حصوں مھر علی ہاوسنگ سوسایٹی کوھسار اور دیگر مشکوک مقامات پر ٹارگیٹڈ کومبنگ سرچ اپریشن اور گھر گھر سرچ کے دوران 10 مشکوک افراد ایک کریمنل اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے، DSP لطیف آباد کی سربراہی میں لطیف آباد میں سرچ اپریشن کیا گیا، سرچ اپریشن میں SHOs اے سیکشن بی سیکشن حسین آباد حالی روڈ سائیٹ اور ATF کے پولیس کمانڈوز شامل تھے، طیف آباد کے مختلف حصوں مھر علی ہاوسنگ سوسایٹی کوھسار اور دیگر مشکوک مقامات پر ٹارگیٹڈ کومبنگ سرچ اپریشن اور گھر گھر سرچ کے دوران11 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا پوچھ گچھ جاری ہے، جب کہ سرچ اپریشن کے دوران ملزم عامر ولد اسلم سکنہ یونٹ نمبر 11 گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سےایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ میگزین و راونڈ برآمد کیا گیا ہے، تھانہ A-Sec پر ملزم کے خلاف کیس *کرائم نمبر 31/2019 زیر دفعہ 23A سندھ آرمس ایکٹ کیس داخل کیا گیا ہے. 

جماعت اصلاح مسلمین کے جانب سے مورو مین گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد

تصویر
مورو(رپورٽر) جماعت اصلاح المسلمین برانچ واپڈا مسجد مورو کی طرف سے ایک عظیم الشان جشنِ گیارہویں شریف کا پروگرام رکھا گیا پروگرام کی اناؤمسمنٹ سجاد احمد چانڈیو طاھری نے کی.تلاوتِ قران پاک کا نذرانہ حافظ جاوید ابڑو طاھری نے پیش کی مقامی نعت خواں حضرات جن میں زاھد ابڑو، ساجد علی قریشی، سید بابر علی شاہ خلیفہ و دیگر نے سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کا نذرانہ عقیدت و احترام سے پیش کیا گیا اور پروگرام کے مہمان خاص خلیفہ غلام شبیر ڈاہری اور خلیفہ شمس الدین سولنگی،خلیفہ اعجاز حیدر میمن، سید خلیفہ عبدالکریم شاہ و دیگر تھے اور دعائے خیر کے بعد محفل کا اختتام کیا گیا اور لنگر تقسیم کیا گیا.

بحریہ فائونڈیشن کالج مورو میں دو روزہ سائنسی اور جاگرتا فیسٹیول اختتام پذیر

تصویر
مورو(رپورٽر) بحريہ فائونڈيشن کالج مورو میں دو روزہ سائنسی، تعليمی جاگرتا فيسٹيول اپنے اختتام پذیر ہوا، فيسٹيول میں تھر کی فاقہ کشی صورتحال و خوشحالی پر مبنی اسٹال لگایا گیا اور وہاں کی ثقافت کا آئینہ پیش کیا کیا گیا آرٹ اوت گرافک کارنر، اسپيس اسٹوڈيو جہاں مختلف سرکاری پرائیویٹ کالجز و اسکولز کی گرلس اسٹوڈنٹس نے سندہ کی ماياناز فنکاروں جن میں جيجی زرينہ، مائی بھاگی، عابدہ پروين، علن فقير کے کردار ادا کیئے اور شاھ عبدالطيف بھٹائی کے فقيروں نے سروں سے شرکت کی، تاريخ اور کلچر کا کارنر رکھا گیا، کتابی کارنر رکھا گیا، اھم شخصيات کی تصويری کارنر رکھا گیا، سندھڑی ھوٹل، ميلے کا سامان، فوڈ اسٹال، بچوں کی تفريح کیلئےِ جھولے، ريل گاڑی، جھمپ، مٹی کے برتن کے اسٹال، خلا کے متعلق ایک ڪلاس دیا گیا جس میں خلا سے تعلق رکھنے والی مختلف اشیاء کی نالیج دی گئی جبکہ موٹروے پوليس کی جانب سے اويرنيس اسٹال لگایا گیا جہاں روڈ سيفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے نالج دی گئی، اس فيسٹيول میں مختلف سرکاری پرائيويٹ اسکولوں کالجز کے پروفيسر ليکچراران، اساتذہ ٽيچرس سميت فيمليز نے اپنے بچوں کے ہمراہ بڑی تعداد می

مورو کے اسکول میں تعلیم کا ھفتہ منایا گیا

مورو(رپورٽر)  گورنمينٹ ھاءِ اسکول مورو میں استاتذہ کہ جانب سے شاگردوں کو تعليم کے ساتھ جسمانی تندرستی کیلئے کھیلوں کا ھفتہ منایا گیا جس میں 6 جماعت سے 10 ویں جماعت کے  شاگردوں نےحصہ لیا، جس میں نویں اے کلاس کے شاگردوں نے بڑے مقابلے کے بعد کھیل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی جن میں ٹرافی اور کيش انعامات دیئے گئے ڏنو. ایک ھفتے کی اس  کرکيٹ کھیل میں چھٹی جماعت کے شاگردوں کی ٹیم نے سات اوورز میں 78 اسکور بناکر آل آئوٹ ھوگئی جبکہ ساتويں جماعت کے شاگردوں کی ٹیم نے سات اوورز میں 82 اسکور پر آل آئوٽ، آٹھویں جماعت کے شاگردوں کی ٹیم  سات اوورز میں دو وکٹ کی مدد سے 84 اسکورـ نویں جماعت اے کلاس کے شاگردوں کی ٹیم نے سات اوورز میں 119 اسکور بنائے جس میں امين لنڈ نے 72 اسکور   بناکر میں آف دی میچ رہے.جبکہ دسویں جماعت شاگردوں کی ٹیم سات اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر صرف  98 اسکور بنا سکی.کرکٹ کے فائنل میں مھمان خاص وائيس چيئرمين دوست علی سولنگی، محمد افضل امين آرائيں، سيد کوڑل شاھ، لالا غلام مجتبیٰ کلھوڑو تھے.جبکہ اسکول ھيڈ ماسٹر غلام مصطفیٰ سولنگی، مشتاق احمد لنڈ، نصراللہ ميمن، محمد اسلم کوريجو، شمس الدي

حيدرآباد پوليس کی ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تصویر
حيدرآباد(پ ر) پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی مذید تفصیلات  کے مطابق حیدرآباد کے تھانہ پنیاری کی حد میں زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو فتح محمد عرف فتو ولد گل حسن عمرانی چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت 14 سنگین کیسز میں ملوث ھے تھانہ پنیاری کی حد سے زخمی حالت میں گرفتار فتح محمد عرف فتو ولد گل حسن عمرانی سکنہ میرہ آباد ٹنڈو الہیار کے قبضے سے *اسلحہ اور موٹر سائیکل نمبر  HAH4899 یونیک 70 برآمد ہوئی ھے  گرفتار ملزم فتح محمد عرف فتو کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے جس پر تھانہ سول لائین لاڑکانہ2 کیس، تھانہ گھبریلو لاڑکانہ1 کیس، تھانہ دری لاڑکانہ1 کیس، تھانہ بھٹ شاھ مٹیاری 2 کیس، تھانہ بلدیه حیدرآباد 4 کیس، تھانہ ائیرپورٹ حیدرآباد 3 کیس، تھانہ پنیاری حیدرآباد 1 کیس داخل ہیں. 

قاسم آباد میں کمسن بچہ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق

 حيدرآباد (رپورٽر) حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں کمسن بچہ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق، قاسم آباد میں پیپلزپارٹی وارڈ کائونسلر امجد تالپور کی گاڑی نے کسمن بچے کو روند ڈالا بچہ جاں بحق ہوگیا، بچی کی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ گیا. 

سندھ ایک اور قومپرست رہنما سے محروم، اشرف نوناری روڈ حادثے میں فوت

تصویر
حيدرآباد (رپورٽر) قومپرست رہنما اشرف نوناري روڈ حادثے میں فوت، سنڈدھ نیشنل تحریک کے سربراہ اشرف نوناری لطیف آباد کے قریب روڈ حادثے کا شکار ہوئے، اشرف نوناری ایک شادی کی تقریب سے واپس اپنے گاؤں آرہے تھے کہ ان کے گاڑی ھوسڑی کے قریب ایئرپورٹ روڈ پر کلٹی ہونے کی وجہ سے وہ اجل کا شکار ہوئے، اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف نوناری اپنے گاؤں آتے ہوئےروڈ حادثے میں فوت ہوگئے، دوسری جانب قومپرست رہنما اشرف نوناری کے ورثا نے شک ظاھر کیا ہے کہ ان کو قتل کیا گیا ہے، انہون انکوائری کا مطالبا کیا ہے 

گھارو ٹائون چیئرمین کی کرسی کو عورت نے چوڑیان پہنا کر احتجاج کیا

تصویر
گھارو(مانیٹرنگ ڈیسک) گھارو ٹائون کمیٹی میں صفائی نہ ہونے پر عورت نے احتجاج کیا، سرپا احتجاج عورت ٹائون کمیٹی آفیس میں ٹائون کمیٹی کے چیئرمین کی آفیس میں داخل ہوکر چئیرمین کے غیر حاضر ہونے پر کرسی کو جوتیوں کا ہار پہنایا اور ٹیبل پر چوڑیاں پھینک کر سخت احتجاج کیا اور نعریبازی کی. 

رمشا وساڻ قتل کیس اھم موڑ آگیا

تصویر
اہم ملزم ذوالفقار وساڻ اور اس کا کرمنل ريکارڈ خيرپور (خاص رپورٽر)خیرپور کی معصوم رمشا وساڻ کے قتل کیس کے ملزم ذوالفقار وساڻ کو کجھ دیر میں عدالت پیش کیا جائیگا، تفصیل کے مطابق رمشا وساڻ نامی 13 سالا معصوم بچی کو جمع کو اغوا کرے قتل کیا گیا تھا جس کے بعد معمولی کو دبانی کے لئے اس کے والد کو گم کیا گیا، جس کے بعد بچی کے والدہ نے احتجاج کیا جس کے بعد پوری سندھ کے اھل علم دانشور، سماجی، سیاسی جماعتوں اور ھر شعبہ زندگی کے لوگون نے پھرپور احتجاج کیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ خیرپور پولیس نے کل صبح چاپا مار کر رمشا وساڻ قتل کیس کے اھم ملزم ذوالفقار وساڻ کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس گرفتاری سے گریز کررہی تھی عوامی احتجاجی احتجاج کے سامنے پولیس کو گٹنے ٹیکنے پڑے اور کیس کے اھم ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کو آج کجھ دیر میں خیرپور کے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا، امکان ہے کے پولیس ملزم کا ٧ دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت کو استدعا کرے گی، دوسری جانب سندھ اھل علم طبقے کا مطالبا ہے کہ رمشا وسان کے کیس کو زینب کی کیس کی طرح ڈیل کرکے ملزمان کو سخت سے سخت سزا

سندھ میں بغیر ڈرگ لائسنس اورمتبادل ادویہ کے فارم 7کے بغیر ادویہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان

تصویر
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈرگ ایڈمنسٹریشن سندھ نے  کراچی سمیت صوبہ بھر میں بغیرڈرگ لائسنس میڈیکل اسٹورز ،فارمیسی کے خلاف یکم فروری تا28فروری خصوصی مہم چلانے کا آغاز کردیا ہے صوبائی چیف ڈرگ انسپکٹر عدنا ن رضوی نے صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو تحریری مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ جو میڈیکل اسٹورز فارمیسی بغیر لائسنس دواو ¿ں کی خرید وفروخت کررہے ہیں انہیں فوری سربمہر کرکے ادویہ بحق سرکار ضبط کرلیں اور جن میڈیکل اسٹورز نے ڈرگ لائسنس کی مدت ختم ہونے کے بعد تجدید نہیںکروائی ہے ان کے خلاف بھی ڈرگ ایکٹ کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم جن میڈیکل اسٹورز نے لائسنس کے اجراءاور تجدید کےلئے باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے اور ان کے پاس چالان اور کیس جمع کرانے کی اصل رسید موجود ہے ایسے میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کو خوامخواہ ہراساں اور پریشان کرنے سے گریز کیا جائے بل ورانٹی ، ادویہ کے ٹمپریچر کے ماحول سمیت صفائی ستھرائی اور فروخت شدہ دواو ¿ںکے کیش میمو بلز وغیرہ کی صورتحال کو بھی جانچیں اور قریب المعیاد ادویہ کی شیلف میں موجود گی کانوٹس لیں ۔علاوہ ازیں چیف ڈرگ انسپکٹر کے ایک دوسرے تحریر

تعلیم کاتے کا بڑا فیصلہ سامنا آ گیا

تصویر
کراچی(سوشل میڈیا رپورٹس )سندھ کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری, وزیر تعلیم سید  سردار علی شاہ نے بڑا فیصلہ کردیا تفصیل کے مطابق  آئی بی اے ٹیسٹ کے امیدواران کے لئے پاسنگ 60 سے کم کرکے 50 کردی, سمری سی ایم کو بھیج دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 6000 جونیئر ایلیمینٹری اسکول ٹیچرز اور 1190 ارلی چائلڈہوڈ ٹیچرز کے لئے محکمہ نے آئی بی اے کے ذریعے ٹیسٹ کروائے گے ہین. اس سلسلے میں سندھ کے وزیرتعلیم سردار شاہ نے وزیر اعلی' مراد علی شاہ کو پاسنگ مارکس 60 سے کم کرکے 50 فیصد کرنے کی سمری بھیج دی، اگر 60 مارکس رکھی گئیں تو بہت ہی قلیل تعداد میں امیدواران پاس ہونگے, اسکول ویسے ہی خالی رہینگے، دوبارہ ٹیسٹ اور بھرتی کے عمل میں پورا سال ضایع ہوجائیگا 60 مارکس پر 24 فیصد جبکہ 50 مارکس پر 76 فیصد امیدواروں بھرتی کے لئے کامیاب ہوجائیں گے اجر میں وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ رکروٹمنٹ پالیسی میں ترمیم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سے گذارش کی ہے

اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (میڈیا رپورٹ) اسلام آباد اور اس کے گردنوا ح میں شدید، زلرلے جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ شھری گھرون سے نکل آئے، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کی شھری گھرون باہر نکل آئے اور شھریون میں شدید خوف پھل گیا،شروعات اطلاع تک کوئی نقصان نہیں ہوا ھے. 

جامشورو کے صحافیوں کا احتجاج،پ پ کے نمائندوں کی یقین دہانی پر بک ھڑتال

تصویر
جامشورو (سوشل ميڊيا ڈیسک ) جامشورو ڈسٹرکٹ پریس کلب کو مسمار کرنے کا معاملہ، علامتی بھوک ہڑتال جاری، ڈی سی جامشورو معززین کو لیکر احتجاجی کیمپ پہنچ گئے، متبادل دینے تک بلڈنگ کو مرمت کروانے اور ٹائون آفیسر کو ہٹانے کا اعلان، جوس پلاکر ہڑتال ختم کروادی۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو ڈسٹرکٹ پریس کلب کو مسمار کیئے جانے کے خلاف صحافیوں صدر عرفان برفت، کے کے بروہی، شاہد خٹک، شریف ابڑو، ربڈنو ابڑو، اکبر برفت، راجہ انور ودیگر کی رہنمائ میں جامشورو کے سیاسی ، سماجی، مذہبی، کاروباری، علمی تنظیموں کے درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں نے چھٹے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی، اس دوران جامشورو کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ فریدالدین مصطفیٰ ، اسسٹنٹ کمشنر غلام رسول پنہور، کوٹری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار ملک اسد سکندر کے نمائندہ خاص سہیل شورو، ارباب سموں، ممتاز شورو ودیگر معززین کو لیکر احتجاجی کیمپ پہنچ گئے اور صحافیوں سے بات چیت کرنے کے بعد جامشورو ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نئ متبادل عمارت دینے کا وعدہ کیا اور نئ عمارت دینے تک مسمار کی گئ عمارت کو فی الفور مرمت کرواکر دینے کے ا

پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی سرطان کا عالمی دن منایا گیا، سوھنی ڈرتی فائونڈیشن کی جانب سے آگاھی ریلی نکالی گئے

تصویر
حیدرآباد (رپورٽر) پوری دنیا کی طرف پاکستان میں بھی سرطان کا عالمی دن منایا گیا، ان سلسلے حیدرآباد میں سوھنی دھرتی فائونڈیشن کی جانب سے آگاہی ریلی نکالی گئی، سرطان( کینسر )کہ عالمی دن کہ موقع پر سوھنی دھرتی فاؤنڈیشن کہ کوآرڈینیٹر اور حیدرآباد سماجی اتحاد کہ صدر اظہر علی منگریو نے حیدرآباد سماجی اتحاد کہ جوائنٹ سیکریٹری کوثر سلاوٹ کہ منتخب کردہ پروگرام نمرہ جام شورو ہسپتال کا دورہ کیا اور کینسر کہ مریضوں میں فوڈز پیکٹ اور کینسر کہ معلوماتی پمفلیٹ تقسیم کیےاور مریضوں کی عیادت کی اور کچھ وقت ان کہ ساتھ گذارا .اس موقع پر ڈاریکٹر نمرہ شاہد اقبال, سماجی اتحاد کہ محمد نعیم شیخ, سجاد خان، فقیر محمد قریشی, راؤ راشد, فرخ قریشی و دیگر بہی موجود تھے۔

پی ٹی آءِ کی حکومت سندھ میں میں نئے تعلیمی ادارے قائم کریگی:عمران قریشی

حيدرآباد (رپورٽر) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژنل کے سینئر نائب صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سندھ میں بھی نئے تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز قائم کرے گی کیونکہ سندھ حکومت کثیر بجٹ ہونے کے باوجود سندھ کے عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کرسکی ہے۔ جبکہ صحت و تعلیم کی مد میں بھاری بجٹ ہر سال رکھا جاتا ہے جس کا بیشتر حصہ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں قائم صحت کے مراکز کی حالت انتہائی خراب ہے ، سرکاری ہسپتال غیر فعال ہونے کی وجہ سے غریب عوام اپنے گھر کا سامان بیچ کر نجی ہسپتالوں اور کلینکوں پر علاج کرانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی مسلسل 10 سال سے بھی زائد کے عرصے سے صوبے میں برسراقتدار ہے اس کے باوجود نہ تو عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور نہ ہی تعلیم کیلئے غریب عوام کے حوالے سے کوئی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ، آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ میں تعمیر وترقی کے دعوے کررہے ہیں لیکن سندھ کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ تعمیروترقی کے نام پر کون ترقی کررہا ہے اور

پی ٹی آءِ کی حکومت کی وجہ سیاست کی اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچنے لگا ہے:عبدالجبار خان

تصویر
حيدرآباد (رپورٽر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور اس میں شامل مختلف گروپ سے تعلق رکھنے والے وزراء جس طرح آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف نازیبا زبان استعمال کررہے ہیں اس سے سیاست میں اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچے گا۔ ایک نشست پر کامیاب ہونے والے شیخ رشید کا لب ولہجہ غیر شائستہ ہے۔ وہ اپنے حلقہ پی ایس 64 میں آصفہ بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن اور اقتدار میں آکر ایک ہی جیسا رویہ اختیار کیا ہوا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سیاسی طورپر نابالغ ہیں ۔ وزراء بھی غیر شائستہ زبان استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آزادی رائے کا احترام کرتی ہے لیکن آزادی رائے کی آڑ میں نامناسب رویہ اختیار کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو بھی بلاول بھٹو کی طرح سیاسی طورپر باشعور ہیں اور ان کا تعلق اس خاندان سے ہے جو کئی نسلوں سے سیاست کے ذریعے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹ

نوابشاہ کے نیشنل پریس کلب کے انتخابات، منظور بگھیو صدر منتخب

تصویر
 نوابشاہ (رپورٽر) نیشنل پریس کلب نوابشاہ کو وجود میں آئے دو سال  مکمل ہونے والے ہیں. اور آج نیشنل پریس کلب نوابشاہ میں سال 2019 اور 2020 کے نئی باڈی کے لیے انتخابات کرائے گئے جس میں تمام دوستوں نے اپنے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئی باڈی منتخب کرلی ہے. انتخابات میں صدر منظور بگھیو، نائب صدر انجنیئر ہدایت اللہ بھیو، جنرل سیکرٹری شوکت لاشاری، جوائنٹ سیکرٹری لیاقت علی بگھیو، سیکرٹری فنانس غلام نبی بہنبھرو، سیکرٹری اطلاعات عبدالسلام آفریدی، آفیس سیکرٹری گلزار گوپانگ منتخب ہوگئے ہیں اس موقع پر نیشنل پریس کلب نوابشاہ کی پوری ٹیم شہر کے تمام سیاسی، سماجی، مذہبی، دوست و احباب کی تہہ دل سے شکر گزار ہے کیونکہ نیشنل پریس کلب نوابشاہ کی کامیابی آپ دوستوں کی وجہ سے ہے. امید ہے نیشنل پریس کلب نوابشاہ کی ٹیم آپ کی خدمت میں پیش پیش رہے گی.

جامشورو پریس کلب کو بلڈوز کرنے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ڈرنا

تصویر
جامشورو (رپورٽر) جامشورو پریس کلب کو بلڈوز کرنے کے خلاف شہریوں کا احتجاج مظاھرا، ڈرنا، رپورٹ مطابق جامشورو پریس کلب کو کجھ دن پہلے بلڈوز کرنے کے خلاف شہریوں، سیاسی و سماجی تنظیم کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انڊس ہائے وی پر مارچ کرکے ڈرنا دیا جس کی وجہ سے سیوھن روڈ کئی گھنٹوں تک بند رھا دوسری جانب صحافیوں پریس کلب کو بلڈوز کرنے کے خلاف نعرے بازی کی. 

سیہون شریف کے قریب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کیجانب سے مفت میڈیکل کئمپ کا انعقاد

تصویر
سیہون شریف(پ ر) سیہون شریف کے قریب گاوں پیرل شاھ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کیجانب سے مفت میڈیکل کئمپ کا انعقاد۔ڈویزنل کمشنر حیدرآبادعباس بلوچ اور ڈی سی جامشورو فریدالدین مصطفی نے میڈیکل کئمپ کا افتتاح کیا، 10 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کرکے ادویات فراہم کی گئی، مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ کرنے کے بعد مفت میں گلاسز دیئے گئے، عوام کیجانب سے میڈیکل کئمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار، رپورٹ کے مطابق سیہون شریف  کے قریب سندھ کے چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاھ کے ابائی گاﺅں سید پیرل شاھ میں ضلعی انتظامیہ جامشورو، سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون، ڈی ایچ او جامشورو ، پی پی ایچ آئی کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کئمپ قائم کی گئی، میڈیکل کئمپ کا افتتاح ڈویزنل کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی، ڈائریکٹر سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی اور ڈی ایچ او جامشورو ڈاکٹر مشتاق احمد سولنگی نے کیا، اس موقع پر ڈویزنل کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کمئپ کے انعقاد کا مقصد دیہی علائقوں کے عوام کو مفت طبی سہولیات ک

نوجوان سنڈھی ناول نگار،ڈراما رائیٹر اور لیکچرار ایوب عمرانی انتقال کر گئے

تصویر
کراچی/سن(رپورٽر/سوشل ميڊيا) نوجوان سنڈھی ناول نگار،ڈراما رائیٹر اور لیکچرار ایوب عمرانی کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے، ایوب عمرانی کجھ دن پہلے سن کے قریب ایک خطرناک روڈ حادثے مین شدید زخمی ھوگئی تھی جس کے بعد وہ کراچی کے ایک ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھے، ایوب عمرانی کو دماغ مین شدید چھوٹیں آنے کی وجہ سے ناک سے بلڈنگ بونے لگی اور ان کے پائوں اور ہاتھون میں شدید زخم آنے کی وجہ حیدرآباد سول اسپتال اور پھر  کراچی منتقل کر دیا گیا تھا جہان پر آج صبح وہ زخمون کا تاب نہ سہتے ہوئے انتقال کر گئے.  یاد رہے کہ سن کے قریب آمری اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر  مسافر وین سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں 6 افراد  موقع پر ہلاک ہو گئے تھے اور نامور اديب، دانشور، کہانکار اور ناولنگار ایوب عمرانی سمیت 20 سے زیادہ مسافر زخمی ھوگئے تھے آج حادثے میں زخمی ہونے والے کہانیکار ایوب عمرانی انتقال کر گئے ہین جن کی آخری رسومات ابائی گاؤں سن ضلعی جامشورو میں ادا کی جائین گے. ناولنگار اور استاد ایوب عمرانی کے وفات کی خبر سنتے ہی سندھ کے ادیب اور دانشوروں حلقوں میں دکھ کی لہر چھاگے

Weather forecast major cities of sindh

Hyderaba( weather news) Weather forecast for next 24 hours for Major Cities of Sindh Hyderabad Min. Temperature (ºC): 08.5 Min. Temperature (ºC): 09-11 RH (%): 70-80, Cold & dry weather in the city.C, old & dry weather in the city. Mirpur Khas Min. Temperature (ºC): 07.5 Min. Temperature (ºC): 06-08 RH (%): 70-80 Mithi Min. Temperature (ºC): 09.0 Min. Temperature (ºC): 07-09 RH (%): 70-80 Cold & dry weather in the city. Badin Min. Temperature (ºC): 10.0 Min. Temperature (ºC): 09-11 RH (%): 70-80 Cold & dry weather in the city. Larkana Min. Temperature (ºC): 09.0 Min. Temperature (ºC): 07-09 RH (%): 70-80 Cold & dry weather in the city. Khairpur Min. Temperature (ºC): 10.0 Min. Temperature (ºC):08-10 RH (%): 75-85 Cold & dry weather in the city.

محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مارچ کے پہلے ہفتے میں ایک قومی سطح کا ایکسپو حیدرآباد میں شروع کیا جائے

حیدرآباد( ہ آ ) صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کیجانب سے مارچ کے پہلے ہفتے میں ایک قومی سطح کا ایکسپو حیدرآباد میں شروع کیا جارہا ہے ایکسپو کا مقصد سندھ میں موجود مویشیوں کے مقامی نسل کو قومی سطح پر پروموٹ کرنے کے ساتھ ان کو محفوظ کرنا ہے ۔ ایکسپو میں ایکریکلچر ڈپارٹمنٹ اور لائیو اسٹا کی مشینری اور دیگر آلات تیار کرنے والی کمپنیز کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ ایکسپو میں آنے والے فارمرز اور لوگوں کو بھی پتا چل سکے کہ کونسی کمپنی کیا مشینری بنا رہی ہے اور اس کے ذریعے کس طرح زراعت اور لائیو اسٹاک کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے ایکسپو کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز ہال حیدرآباد میں کیا ۔اجلاس میں سیکریٹری لائیو اسٹاک اعجاز احمد مہیسر ، کمشنر حیدرآبا د ڈویژن محمد عباس بلوچ ، ڈی جی لائیو اسٹاک عبدالقادر جونیجو ، ڈی جی ایگریکلچر انجینیرنگ شکیل راہیموں، ڈی جی اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر احتشام الحق ، ڈی سی حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ ، ثقافت ، اسپورٹس ، پولیس اور دیگر محکموں