ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی محمد سلیم کا جامشورو سہون روڈ کا دورہ
کراچی (پریس ریلیز) ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی محمد سلیم کا جامشورو سہون روڈ کا دورہ،حادثات سے بچنے کیلئے مسافروں کو آگاہی دی جائے گی،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی محمد سلیم نے انڈس ہائی وے پر تعینات ایس پی اشتیاق حسین کے ساتھ جامشورو سہون روڈ کا دورہ کیا اور حادثات سے بچنے کیلئے مسافروں کو آگاہی دی. ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی محمد سلیم کا کہنا تھا کہ سہون جامشورو روڈ پر رونما ہونے والے حادثات کی اصل وجہ تیز رفتاری ہے لہذا تیز رفتاری سے گریز کریں اور موڑ پر اپنی گاڑی کی حد رفتار کو کم رکھیں.جامشورو سہون روڈ پر موٹروے پولیس کے چار دفاتر پٹارو, سن, اور سہون میں قائم کئے جا رہے ہیں. اس سلسلے میں ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی محمد سلیم کا کہنا تھا کہ انڈس ہائی وے پر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا.ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے بھی ہدایات جاری کی کہ سفر کرتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں،ڈی آئی جی موٹروے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ موٹروے پولیس محدود وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ان اقدامات سے انڈس ہائی وے پر حادثات میں واضح کمی آئے گی.
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں