موٹروے پولیس کی طرف سے ایس او ایس ولیج میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد
کراچی (رپورٽر) موٹروے پولیس کی طرف سے ایس او ایس ولیج میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد، ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی کی خصوصی شرکت.،موٹروے پولیس ایجوکیشن یونٹ نے روڈ قوانین پر بریفنگ دی،تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کراچی کی طرف سے ایس او ایس ولیج کراچی میں غریب اور نادار بچوں کے لیے روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی محمد سلیم نے خصوصی طور پر شرکت کی اور موٹروے پولیس کے ایجوکیشن یونٹ نے روڈ قوانین پر بریفنگ دی. ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نے کھا کہ ایس او ایس ٹریننگ کے ساتھ ساتھ روڈ قوانین کی آگاھی بھی ضروری ہے اور غریب اور نادار بچوں کے بھی معاشرے میں حقوق ھوتے ھیں. ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نے م قانون کااحترام ھم سب پر لازم ھے اور روڈ قوانین پر عمل کر کے حادثات سے بچاؤ مممکن بھی ھے اور نہ صرف مذھب شھری بلکہ معاشرے کے کارآمد فرد بن سکتے ھیں، ورکشاپ کے آخر میں اٹلس ھنڈا کی طرف سے بچوں میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا.
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں