پی ٹی آءِ نوابشاھ کے سرگرم نوجوان کاشف قریشی کو جوائنٹ سیکرٹری سندھ مقرر کیا گیا


سکرنڈ(رپورٽر) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضلع شہید بے نظیرآباد کے متحرک اور محنتی نوجوان کاشف قریشی کو جوائنٹ سیکریٹری سندھ مقرر کردیا گیا جس کے بعد پرانے ٹائیگرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری سندھ کاشف قریشی کا کہنا تھا کہ میں اپنے کپتان اور محسن جناب عمران خان صاحب اور سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو صاحب سندھ کابینہ کے تمام میمبران بلخصوص سید کاظم علی شاہ صاحب اور نائب صدر سندھ گل.محمد رند صاحب کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور 2014 سے پارٹی کے لئے خدمات جاری رکھیں ہیں جو بنا کسی لالچ کے جاری ہیں سیاسی دائرے میں مجھے خان صاحب کی سوچ اور فکر لے کر آئی.اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ موجودہ دور میں ملک پاکستان اور سندھ کی عوام کو اگر کوئی انصاف دے سکتا ہے تو وہ عمران خان صاحب ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف سندھ بھر سے بلدیاتی الیکشن میں تاریخی کامیابیاں حاصل کریگی انھوں نے کہا کہ ضلع نوابشاہ ایک اسی سیاسی پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا لیکن آنے والا وقت اس بات کو بھی ثابت کریگا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے,اور پرانے ورکروں کو اہمیت دینے سے ہمارا حوصلہ بلند ہو انشاءاللہ ملک پاکستان اور سندھ کی بہتری کے لئے پہلے سے زیادہ جدو جہد کرینگے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی مذمت

انڈس ہائے وی پر ایک اور حادثا، ایس ایس پی دادو فیملی سمیت زخمی

جامشورو پریس کلب پر پولیس کی کارروائی، عمارت کو بلڈوز کرنے کی کوشش صحافیوں کا احتجاج ڈرنا، بھوک ہڑتال