حيدرآباد سول اسپتال میں اچانک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پھنچ گئے
حیدرآباد (ہینڈ آئوٽ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد عبد الغنی سومرو نے آج سول ہسپتال حیدرآباد کا اچانک دورہ کیا ۔اپنے دورے میں انہوں نے سول ہسپتال کے مختلف وارڈز خاص کر کے بچوں کے وارڈ اور بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ ( ICU)سمیت یورولاجی اور میڈیکل تھری کا بھی دورہ کیااور وہاں موجود مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات ، صفائی ستھرائی اور ادویات کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سول ہسپتال کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآبادکو بریفنگ دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد عبد الغنی سومرو نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے جبکہ ڈاکٹر ز غریب عوام کا علاج اپنا فرض سمجھتے ہوئے ایمانداری سے انجام دیں ۔ انہوں نے مختلف ڈاکٹرز کے ایپران نہ پہننے اور فارما سیوٹیکل کمپنی کے نمائندے کی ایک وارڈمیں موجودگی پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ڈاکٹر ز اپنی ڈیوٹی کے اوقات میں ایپران پہننے کو یقینی بنائیں جبکہ فارما سیوٹیکل کمپنی کے نمائندے ڈاکٹرز کی فرائض کی ادائیگی میں خلل نہ ڈالیں۔ا نہوں نے بچوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کے اسٹاک کا بھی جائزہ لیا اور مختلف ادویات پر درج تاریخ میعاد کو بھی چیک کیا۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مریضوں اور انکے اہل خانہ سے خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق سوالات کےے جس پر مریضوں اور انکے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہسپتال کا عملہ انکے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآبادنے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کے ہمراہ ایڈیشنل میڈیکل سپرینٹنڈنٹ اور سول ہسپتال کے فوکل پرسن فار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اور ہسپتال کی انتظامیہ کے دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں