حیدرآباد میں ڈاکٹرز کا احتجاج اور مریض دربدر
حیدرآباد( رپورٹر) حیدرآباد میں ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ینگ ڈاکٹرز نے آج سے حیدرآباد شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو تالے لگادیے ڈاکٹرز کا سول ہسپتال کی او پی ڈی میں احتجاج کیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، احتجاج میں پروفیسرز, لیڈی اور مرد ڈاکٹرز کی بڑی تعداد شرکت کی احتجاج کی وجہ سے او پی ڈی میں طبی معائنے اور علاج کے لئے آنے والی مریضوں کو باہر نکال دیا، ڈاکٹرز کے بائیکاٹ کے باعث ہسپتال کی اوپی ڈی کے پچیس سے زائد شعبہ جات میں کام بند رھا جب کے سندھ کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریض دربدر بوتے رھے. ان موقعي پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی گوھر نے کہا کہ سندھ کے حکومت کی مسلسل زیادتیاں جاری ہیں ڈاکٹرز اپنے حق کے لئے مجبورا کام چھوڑنے پر مجبور ہیں سندھ کے ڈاکٹرز کی پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر تنخواہیں کی جائیں اور دیگر صوبوں کی طرح الائونسز دیے جائیں پہلے مرحلے میں تین روز تک او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے، دوسرے مرحلے میں آُپریشن تھیٹرز اور دیگر شعبوں میں کام بند کیا جائیگا.
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں