سندھ میں بغیر ڈرگ لائسنس اورمتبادل ادویہ کے فارم 7کے بغیر ادویہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان






کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈرگ ایڈمنسٹریشن سندھ نے 

کراچی سمیت صوبہ بھر میں بغیرڈرگ لائسنس میڈیکل اسٹورز ،فارمیسی کے خلاف یکم فروری تا28فروری خصوصی مہم چلانے کا آغاز کردیا ہے صوبائی چیف ڈرگ انسپکٹر عدنا ن رضوی نے صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو تحریری مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ جو میڈیکل اسٹورز فارمیسی بغیر لائسنس دواو ¿ں کی خرید وفروخت کررہے ہیں انہیں فوری سربمہر کرکے ادویہ بحق سرکار ضبط کرلیں اور جن میڈیکل اسٹورز نے ڈرگ لائسنس کی مدت ختم ہونے کے بعد تجدید نہیںکروائی ہے ان کے خلاف بھی ڈرگ ایکٹ کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم جن میڈیکل اسٹورز نے لائسنس کے اجراءاور تجدید کےلئے باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے اور ان کے پاس چالان اور کیس جمع کرانے کی اصل رسید موجود ہے ایسے میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کو خوامخواہ ہراساں اور پریشان کرنے سے گریز کیا جائے بل ورانٹی ، ادویہ کے ٹمپریچر کے ماحول سمیت صفائی ستھرائی اور فروخت شدہ دواو ¿ںکے کیش میمو بلز وغیرہ کی صورتحال کو بھی جانچیں اور قریب المعیاد ادویہ کی شیلف میں موجود گی کانوٹس لیں ۔علاوہ ازیں چیف ڈرگ انسپکٹر کے ایک دوسرے تحریری مراسلے کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ( ڈریپ) متبادل ادویہ کے حکم پر عمل درآمد کے نوٹس کے لئے بھی واضح ہدایت دی گئی ہے کہ کراچی سمیت صوبہ بھر میں متبادل ادویہ ، یونانی، ہومیوپیتھی ، ہربل اور آریوویدرک کے مینوفیکچررز،امپورٹرز،میڈیکل اسٹورز ،فارمیسیز اگر بغیر فارم 7میں اینلیسمنٹ کے مذکورہ دواکی تیاری ،برآمدگی اور خریدوفروخت میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے اور مذکورہ ادویہ کو بغیر اینلیسمنٹ ہونے کے بحق سرکار ضبط کرلیا جائے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی مذمت

انڈس ہائے وی پر ایک اور حادثا، ایس ایس پی دادو فیملی سمیت زخمی

جامشورو پریس کلب پر پولیس کی کارروائی، عمارت کو بلڈوز کرنے کی کوشش صحافیوں کا احتجاج ڈرنا، بھوک ہڑتال