محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مارچ کے پہلے ہفتے میں ایک قومی سطح کا ایکسپو حیدرآباد میں شروع کیا جائے

حیدرآباد( ہ آ ) صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کیجانب سے مارچ کے پہلے ہفتے میں ایک قومی سطح کا ایکسپو حیدرآباد میں شروع کیا جارہا ہے ایکسپو کا مقصد سندھ میں موجود مویشیوں کے مقامی نسل کو قومی سطح پر پروموٹ کرنے کے ساتھ ان کو محفوظ کرنا ہے ۔ ایکسپو میں ایکریکلچر ڈپارٹمنٹ اور لائیو اسٹا کی مشینری اور دیگر آلات تیار کرنے والی کمپنیز کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ ایکسپو میں آنے والے فارمرز اور لوگوں کو بھی پتا چل سکے کہ کونسی کمپنی کیا مشینری بنا رہی ہے اور اس کے ذریعے کس طرح زراعت اور لائیو اسٹاک کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے ایکسپو کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز ہال حیدرآباد میں کیا ۔اجلاس میں سیکریٹری لائیو اسٹاک اعجاز احمد مہیسر ، کمشنر حیدرآبا د ڈویژن محمد عباس بلوچ ، ڈی جی لائیو اسٹاک عبدالقادر جونیجو ، ڈی جی ایگریکلچر انجینیرنگ شکیل راہیموں، ڈی جی اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر احتشام الحق ، ڈی سی حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ ، ثقافت ، اسپورٹس ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے جی ڈی پی کا 23 فیصد زراعت اور لائیو اسٹاک سے حاصل ہوتا ہے جبکہ بد قسمتی سے ہم نے ان شعبوں میں اتنا کام نہیں کیا جتنا کیا جانا تھا ۔ صوبائی وزیر نے کمشنر حیدرآباد کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی تشکیل دی جو ایکسپو کے انتظامی معاملات سنبھالے گی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لائیو اسٹاک کی ترقی سے ہم غذائی قلت اور دیگر مسائل سے نمٹ سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایکسپو میںملک کے دیگر صوبوں سے بھی لوگ شرکت کریں گے جس سے صوبوں کے درمیان لائیو اسٹاک کی ترقی اور مویشیوں کی اقسام کے حوالے سے لوگوں کو معلومات ملے گی ۔ صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ اس ایکسپو کو کامیاب کرنے کے لیے متعلقہ محکمے اور افسران اپنا بھرپور کردار ادا کریں ایکسپو میں محکمہ ثقافت کی جانب سے میوزیکل نائٹس کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری لائیو اسٹا نے کہا کہ صوبائی وزیر کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے ہی ہم یہ گرانڈ ایکسپو شروع کر رہے ہیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا کہ یہ ایک خوش آیند بات ہے کہ حکومت سندھ اور محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے قومی سطح کا یہ ایکسپو ضلع حیدرآباد میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس ایکسپو کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ۔ کمشنر حیدرآباد نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ ایکسپو کے دوران سیکیورٹی ، لوڈ شیڈنگ ، صحت اور ٹریفک کے انتظامات کے حوالے سے بھرپور تعاون کیا جائے گا اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس ایکسپو کو کامیاب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں صحت کے حوالے سے دو میڈیکل کیمپس بھی لگائیں جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے ایمبولینس سروس اور پولیس موبائلز بھی 24 گھنٹے موجود رہیں گی ۔ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر عبدالباری پتافی ،کمشنر حیدرآباد ڈویژن ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور دیگر کے ہمراہ ہٹڑی بائی پاس گرا ¶نڈ کا دورہ کیا اور ایکسپو کے لیے گرا ¶نڈ پر مختلف مقامات ،سیکیورٹی ، پارکنگ اور دیگر انتظاما کے حوالے سے معائنہ کیا ۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی مذمت

انڈس ہائے وی پر ایک اور حادثا، ایس ایس پی دادو فیملی سمیت زخمی

جامشورو پریس کلب پر پولیس کی کارروائی، عمارت کو بلڈوز کرنے کی کوشش صحافیوں کا احتجاج ڈرنا، بھوک ہڑتال