سیہون (سوشل میڈیا) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ سیہون پہنچ گئے، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاھ کی درگاھ قلندر لعل شھباز پر حاضری۔۔فاتح خوانی، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ درگاھ پر حاضری کے بعد قلعہ ریسٹ ہاوس سیہون پر پہنچے، قلعہ ریسٹ ہاوس پر چیف سیکریٹری سندھ سے مختلف افسران کی ملاقات، اس موقع پر کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ، ڈی آئی جی نعیم شیخ، ڈی سی جامشورو فریدالدین مصطفی، ایس ایس پی توقیرمحمد نعیم سمیت دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں سندھ کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی مذمت
کراچی ( پ ر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا اور سیکریٹری جنرل سہیل افضل خان نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے اور وزیر اعلی سندھ و وزیر اطلاعات سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔سیکریٹری جامشورو پریس کلب سعید الرحمنٰ کے مطابق کورٹ سے این او سی ملنے کے باوجود ڈی سی جامشورو فرید الدین مصطفیٰ کے حکم پرٹائون آفیسر اشوک کمار ، اے سی غلام رسول پنہور ودیگر نے بغیر اطلاع کے انسداد تجاوزات پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جامشورو ڈسٹرکٹ پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اسکا چھجا گرادیا۔ صحافی برادری کی جانب سے احتجاج کرنے پراے سی غلام رسول پنہور نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی سی جامشورو کے حکم پر یہ انہدامی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ رابطہ کرنے پر ڈی سی جامشورو نے واقعہ سے مکمل لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسی کسی بھی کارروائی کی اجازت نہیں دی ہے۔ سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے دستور سہیل افضل خان نے جامشور پریس کلب کے جن...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں