جامشورو ( ھ آ ) موسم بہار کی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے اور عوام میں پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوکت علی اجن کی زیر قیادت الاہ والا چوک کوٹری سے پریس کلب کوٹری تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے اختتام پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوکت علی اجن نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے جنگلات کا ہونا اشد ضروری ہے اور ان کے تحفظ کیلئے ہر باشعور شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ پودے ماحولیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کی قوت رکھتے ہیں لہذہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر نا صرف اپنے معاشرے کو سر سبز بنائیں اور ساتھ ساتھ جنگلات کے ناہونے کے باعث کم بارش پڑنے اور دیگر قدرتی آفات سے بھی بچ سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگلات اور درختوں کو کاربان ڈائے آکسائیڈ کا سنک کہا جاتا ہے یعنی کاربان ڈائے آکسائیڈ جنگلات میں جذب اور ہضم ہوجاتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہم سب پر ذمیداری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے گھروں سمیت ھرمقام پر کم سے کم ایک پودا ضرور لگائیں تا کہ اپنے آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک صحتمند ماحول فراہم کر سکیں ۔انھوں نے کہا کہ جنگلات اور درختوں سے ہمیں کئی فوائد ملتے ہیں تا ہم شعور کی کمی اور معلومات کے نا ہونے کے باعث اکثر لوگ ان کی افادیت سے نا واقف ہیں ۔انھوں نے عام لوگوں ، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوکت علی اجن نے ڈی سی آفیس کے احاطے میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی مذمت
کراچی ( پ ر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا اور سیکریٹری جنرل سہیل افضل خان نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے اور وزیر اعلی سندھ و وزیر اطلاعات سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔سیکریٹری جامشورو پریس کلب سعید الرحمنٰ کے مطابق کورٹ سے این او سی ملنے کے باوجود ڈی سی جامشورو فرید الدین مصطفیٰ کے حکم پرٹائون آفیسر اشوک کمار ، اے سی غلام رسول پنہور ودیگر نے بغیر اطلاع کے انسداد تجاوزات پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جامشورو ڈسٹرکٹ پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اسکا چھجا گرادیا۔ صحافی برادری کی جانب سے احتجاج کرنے پراے سی غلام رسول پنہور نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی سی جامشورو کے حکم پر یہ انہدامی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ رابطہ کرنے پر ڈی سی جامشورو نے واقعہ سے مکمل لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسی کسی بھی کارروائی کی اجازت نہیں دی ہے۔ سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے دستور سہیل افضل خان نے جامشور پریس کلب کے جن...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں