سیہون شریف کے قریب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کیجانب سے مفت میڈیکل کئمپ کا انعقاد


سیہون شریف(پ ر) سیہون شریف کے قریب گاوں پیرل شاھ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کیجانب سے مفت میڈیکل کئمپ کا انعقاد۔ڈویزنل کمشنر حیدرآبادعباس بلوچ اور ڈی سی جامشورو فریدالدین مصطفی نے میڈیکل کئمپ کا افتتاح کیا، 10 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کرکے ادویات فراہم کی گئی، مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ کرنے کے بعد مفت میں گلاسز دیئے گئے، عوام کیجانب سے میڈیکل کئمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار، رپورٹ کے مطابق سیہون شریف  کے قریب سندھ کے چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاھ کے ابائی گاﺅں سید پیرل شاھ میں ضلعی انتظامیہ جامشورو، سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون، ڈی ایچ او جامشورو ، پی پی ایچ آئی کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کئمپ قائم کی گئی، میڈیکل کئمپ کا افتتاح ڈویزنل کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی، ڈائریکٹر سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی اور ڈی ایچ او جامشورو ڈاکٹر مشتاق احمد سولنگی نے کیا، اس موقع پر ڈویزنل کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کمئپ کے انعقاد کا مقصد دیہی علائقوں کے عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہے، میڈیکل کمئپ قائم کرنے میں ضلعی انتظامیہ، سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور ڈی ایچ او کے عملے کا اہم کردار ہے، میڈیکل کئمپ پر دل، چمڑی،آنکھوں سمیت دیگر مختلف بیماریوں کا مفت علاج ہورہا ہے، دس ہزار کے قریب مریضوں کا علاج کرکے انہیں ادویات فراہم کی جائیں گی، اگر مریضوں کا تعداد زیادہ ہوا تو دو روز کئمپ قائم رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی نے کہا کہ فری میڈیکل کئمپ میں آنے والے مریضوں کا بلکل مفت علاج ہورہا ہے، میڈیکل کئمپ میں کارڈیالوجسٹ سمیت دیگر ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں ،مستقبل میں بھی ایسی میڈیکل کئمپز قائم کی جائیں گی، جلد منچھر جھیل کے کنارے پر بھی میڈیکل کئمپ قائم کرکے مریضوں کا علاج کرکے مفت ادویات دی جائیں گی،ڈائریکٹر سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزسیہون ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے کہا کہ محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے مشترکہ طور پر میڈیکل کئمپ قائم کی گئی ہے، میڈیکل کئمپ میں بڑے تعداد میں مریض آرہے ہیں، بڑی او پی ڈی ہوئی ہے ،میڈیکل کئمپ میں سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ماہر ڈاکٹرز بھی موجود ہیں، ڈی ایچ او جامشورو ڈاکٹر مشتاق احمد سولنگی نے کہا کہ مفت میڈیکل کئمپ پر ٹی بی کے مریضوں کا بھی علاج ہورہا ہے، جبکہ مریضوں کا مفت میں ایکسرے ، الٹراساﺅنڈ بھی کیا گیا ہے، خواتین کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز نے خواتین کا بھی علاج کیا ہے، جلد دیگر دیہاتوں میں بھی ایسی میڈیکل کئمپز کا انعقاد کرکے عوام کو بھتر طبی سہولیات میسر کریں گے، دوسری جانب سے میڈیکل کئمپ پر گاﺅں سید پیرل شاھ کے علاوہ گردنواح کے پچاس سے زائد دیہاتوں کے لوگوں نے اپنا علاج کرایا، علائقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ میڈیکل کئمپ دیہاتوں میں لگانے سے دیہاتی لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے، جس کے پاس شہروں تک جانے کے پئسے نہیں ہوتے وہ لوگ علاج سے محروم ہوتے ہیں مگر گاوں میں میڈیکل کئمپ لگنے سے دیہاتی لوگوں نے اپنا بہتر طریقے سے علاج کرایا ہے، ایسی کئمپ مستقبل میں بھی لگنی چاہیئے. 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی مذمت

انڈس ہائے وی پر ایک اور حادثا، ایس ایس پی دادو فیملی سمیت زخمی

جامشورو پریس کلب پر پولیس کی کارروائی، عمارت کو بلڈوز کرنے کی کوشش صحافیوں کا احتجاج ڈرنا، بھوک ہڑتال