پی ٹی آءِ کی حکومت کی وجہ سیاست کی اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچنے لگا ہے:عبدالجبار خان


حيدرآباد (رپورٽر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور اس میں شامل مختلف گروپ سے تعلق رکھنے والے وزراء جس طرح آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف نازیبا زبان استعمال کررہے ہیں اس سے سیاست میں اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچے گا۔ ایک نشست پر کامیاب ہونے والے شیخ رشید کا لب ولہجہ غیر شائستہ ہے۔ وہ اپنے حلقہ پی ایس 64 میں آصفہ بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن اور اقتدار میں آکر ایک ہی جیسا رویہ اختیار کیا ہوا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سیاسی طورپر نابالغ ہیں ۔ وزراء بھی غیر شائستہ زبان استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آزادی رائے کا احترام کرتی ہے لیکن آزادی رائے کی آڑ میں نامناسب رویہ اختیار کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو بھی بلاول بھٹو کی طرح سیاسی طورپر باشعور ہیں اور ان کا تعلق اس خاندان سے ہے جو کئی نسلوں سے سیاست کے ذریعے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جلد ہی ملک کی مقبول ترین پارٹی بن کر اُبھرے گی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی مذمت

انڈس ہائے وی پر ایک اور حادثا، ایس ایس پی دادو فیملی سمیت زخمی

جامشورو پریس کلب پر پولیس کی کارروائی، عمارت کو بلڈوز کرنے کی کوشش صحافیوں کا احتجاج ڈرنا، بھوک ہڑتال