جامشورو کے صحافیوں کا احتجاج،پ پ کے نمائندوں کی یقین دہانی پر بک ھڑتال




جامشورو (سوشل ميڊيا ڈیسک ) جامشورو ڈسٹرکٹ پریس کلب کو مسمار کرنے کا معاملہ، علامتی بھوک ہڑتال جاری، ڈی سی جامشورو معززین کو لیکر احتجاجی کیمپ پہنچ گئے، متبادل دینے تک بلڈنگ کو مرمت کروانے اور ٹائون آفیسر کو ہٹانے کا اعلان، جوس پلاکر ہڑتال ختم کروادی۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو ڈسٹرکٹ پریس کلب کو مسمار کیئے جانے کے خلاف صحافیوں صدر عرفان برفت، کے کے بروہی، شاہد خٹک، شریف ابڑو، ربڈنو ابڑو، اکبر برفت، راجہ انور ودیگر کی رہنمائ میں جامشورو کے سیاسی ، سماجی، مذہبی، کاروباری، علمی تنظیموں کے درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں نے چھٹے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی، اس دوران جامشورو کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ فریدالدین مصطفیٰ ، اسسٹنٹ کمشنر غلام رسول پنہور، کوٹری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار ملک اسد سکندر کے نمائندہ خاص سہیل شورو، ارباب سموں، ممتاز شورو ودیگر معززین کو لیکر احتجاجی کیمپ پہنچ گئے اور صحافیوں سے بات چیت کرنے کے بعد جامشورو ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نئ متبادل عمارت دینے کا وعدہ کیا اور نئ عمارت دینے تک مسمار کی گئ عمارت کو فی الفور مرمت کرواکر دینے کے احکامات موقع پر جاری کیئے، جبکہ اس سارے معاملے میں کورٹ کے احکامات کو غلط رنگ دیکر کاروائ کرنے والے ٹائون آفیسر اشوک کمار کو معطل کرنے کا بھی اعلان کیا۔ بعد ازاں تمام صحافیوں اور شہریوں کو جوس پلاکر علامتی بھوک ہڑتال ختم کروائی 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی مذمت

انڈس ہائے وی پر ایک اور حادثا، ایس ایس پی دادو فیملی سمیت زخمی

جامشورو پریس کلب پر پولیس کی کارروائی، عمارت کو بلڈوز کرنے کی کوشش صحافیوں کا احتجاج ڈرنا، بھوک ہڑتال