بحریہ فائونڈیشن کالج مورو میں دو روزہ سائنسی اور جاگرتا فیسٹیول اختتام پذیر


مورو(رپورٽر) بحريہ فائونڈيشن کالج مورو میں دو روزہ سائنسی، تعليمی جاگرتا فيسٹيول اپنے اختتام پذیر ہوا، فيسٹيول میں تھر کی فاقہ کشی صورتحال و خوشحالی پر مبنی اسٹال لگایا گیا اور وہاں کی ثقافت کا آئینہ پیش کیا کیا گیا آرٹ اوت گرافک کارنر، اسپيس اسٹوڈيو جہاں مختلف سرکاری پرائیویٹ کالجز و اسکولز کی گرلس اسٹوڈنٹس نے سندہ کی ماياناز فنکاروں جن میں جيجی زرينہ، مائی بھاگی، عابدہ پروين، علن فقير کے کردار ادا کیئے اور شاھ عبدالطيف بھٹائی کے فقيروں نے سروں سے شرکت کی، تاريخ اور کلچر کا کارنر رکھا گیا، کتابی کارنر رکھا گیا، اھم شخصيات کی تصويری کارنر رکھا گیا، سندھڑی ھوٹل، ميلے کا سامان، فوڈ اسٹال، بچوں کی تفريح کیلئےِ جھولے، ريل گاڑی، جھمپ، مٹی کے برتن کے اسٹال، خلا کے متعلق ایک ڪلاس دیا گیا جس میں خلا سے تعلق رکھنے والی مختلف اشیاء کی نالیج دی گئی جبکہ موٹروے پوليس کی جانب سے اويرنيس اسٹال لگایا گیا جہاں روڈ سيفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے نالج دی گئی، اس فيسٹيول میں مختلف سرکاری پرائيويٹ اسکولوں کالجز کے پروفيسر ليکچراران، اساتذہ ٽيچرس سميت فيمليز نے اپنے بچوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں لگائے گئے کارنرز میں سے نالج حاصل کی اور اھم شخصيات کے ساتھ سيلفياں لیں، فيسٽيول میں ايوارڈ سيمينار تقريب منعقد کی گئی جس میں مھمان خاص جے ڈی اے رھنماء و ايم پی اے عارف مصطفیٰ خان جتوئی تھے جنہوں نے فيسٹيول میں لگائے گئے مختلف اسٽالز سائنس متعلق اشیاء کا دورہ کیا اور سيمينار میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ايم پي اے عارف مصطفیٰ خان جتوئی نے کہا کہ ھمارے پاس تعليمی اداروں کی صورتحال بدتر ہے وہاں پر یہ ادارہ بھترين انداز میں اپنا کردار ادا کر رہا پے ھمارے ہاں والدين کی اپنی اولاد کی طرف تعليم کے حوالے سے توجہ کم ہونے سے کافی پريشانياں سامنے آر ہی ہیں یہاں جن اسٹوڈنٹس کی جانب سے تعليم متعلق ٽيبلوز پيش کئے ہیں حقيقت میں ھمارے ہاں ایسی صورتحال ہے ھمارے ادارے زبون بن چکے ہیں جنہیں بھتر کرنے کیلئے سندہ حکومت کوئی بھی اقدام اتھانے کو تیار نہیں،ھماری سندہ کا مستقبل تعليم کے سواء نہیں، اگرچہ ھم چاہیں تو ھمارے بچے تعلیم حاصل کریں اور آگے جائیں اس میں ھمیں کوشش لینی پڑے گی اور بچوں کو تعليم پر توجہ دینی پڑے گی جس سے اچھا ڊاکٹر، پروفيسر، پوليس آفيسر، موٹروے آفيسر، استاد، وکيل، پائليٹ بن سکتا ہے ھمارے ملک میں پڙھے لکھے لوگوں کے لیئےِ ھر دروازہ کھلہ ھے اور میں اميد کرتا ہوں کہ اس ادارہ میں تعليم حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس ایک اچھے مقام پر پنہچے گے انہوں نے کہا کہ ھم چاہتے ہیں کہ آپ اچھی تعليم حاصل کرکے اچھے مقام پر پنہچے اپنی سندہ، ضلع نوشھروفيروز اور تعلقہ مورو کے ساتھ ساتھ اپنے استاتذہ اور والدين کا نام روشن کریں، انہوں نے کہا کہ بحريہ کاليج اس وقت سندہ حکومت کا ادارہ ہے جس کی بلڈنگ زبون حال بن چکی ہے اور اس میں سائنس ليبارٹری سميت جن اشیاء کی کمی ہے اس حوالے سے اسيمبلی میں بھرپور آواز اٹھانے کی کوشش کروں گا یہ اشياء آپ کو مل سکتی ہیں، جبکہ بحريہ فائونڈيشن کاليج مورو کی پرنسپال ميڈم کنيز سکينہ برڑو نے کہاکہ فيسٹيول کا اصل مقصد طلباء و طالبات میں ذھنی صلاحيت پيدا کرنا ہے اور اس میں سائنس متعلق اشياء کو سمجھنے بنانے کی نالیج حاصل ھوگی اور سندھی کلچرل کارنر کے باعث بچوں میں سندہ کی تاريخ پڑھنے کا رجہان بڑھے گا، ھماری کوشش ہے کہ ھم طلباء و طالبات کو اچھی تعليم کے ساتھ دنيا کی دیگر اشياء متعلق نالیج دیں تاکہ وہ ہر شعبہ میں اپنا آپ منوا سکے زندگی کے اصل مقصد و منزل پر پھچ سکیں جبکہ سابق پرنسپل گدا حسين کھوکھر و دیگر نے خطاب کیا جبکہ ارلی چائيلڈ ايجوکيشن کی جانب سے سرٹيفکيٹ کی تقريب بھی منعقد کی گئی جس میں ایک سال مکمل ہونے پر سرٹفکيٹ تقسیم کئے گئے سيمينار کے تقريری مقابلے میں آمنہ رياض کورائی نے فرسٹ پوزيشن حاصل کی، دوسری پوزيشن عاطقہ نياز کورائی، تیسری پوزيشن زينب لياقت نے حاصل کی جن کو ايوارڈ دیئے گئے جبکہ بيسٹ کلچرل کارنر کا ايوارڈ حنيف چانڈيو کو دیا گیا بھترين پروجيکٹ کا ايوارڈ امتياز علی چانڈيو اور رياض علی چنہ کو دیا گیا، موٹروے پوليس کے تعاون سے شيلڈ تقسیم کئے گئے، پی آر پی کی جانب سے شيلڈ دیئے گئے، اس کے علاوہ ايس پی موٹروے سجاد علی بھٹی، ميڈم مصرت شيخ، ڈاکٹر غلام سرور بگھيو، ڈاکٹر غلام حيدر ڈاھری، رياض احمد کورائی، اسلم کوريجو، سگا رھنماء اسلم عباسی، مير نواز سيال، عبدالھادی کلھوڑو، سعيد احمد کلھوڑو، مورو پريس کلب کے صدر سومر سولنگی، سينئر نائب صدر جمانی بخشل احمد،آفتاب احمد سومرو. لطف اللہ عباسي، وحيد رزاق مستوئی، جانی مورائی، جانی جمانی، رياض حسين عالمانی، دين محمد کلھوڑو، غلام دستگير پپو ماچھی، عمران لغاری، راؤ عزيز راجپوت، اياز سولنگی، جمن سولنگی، اويس راجپوت، موٹروے آفيسر ڈی ايس پی فرھاد خان، فقير عجيب علی ھيسبانی، علی اصغر عباسی، منصور علی، اسد علی و دیگر نے شرکت کی. فيسٹيول پہلے روز پاکستان پيپلز پارٹی رھنماء ايم اين اے ذوالفقار علی بھن، چيئرمين مورو نذير احمد ميمن، کاليج پرنسپال ميڈم کنيز سکينہ ٻرڑو، امتياز علی چانڈيو، ايس پی موٹروے پوليس سجاد علی بھٹی، پاکستان ريڈنگ پروجيکٹ کے خالد کاظم، ايس ايڇ او مورو علی اکبر کھوکھر اور سرکاری، پرائيويٹ اسکولوں کے اساتذہ، طلباء و طالبات اور والدين سميت ھر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں میں فيسٹيول میں شرکت کی جبکہ کاليج انتظاميہ کی جانب سے تمام مہمانوں میں اجرک اور گلدستہ کے تحائف پيش کئے.

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی مذمت

انڈس ہائے وی پر ایک اور حادثا، ایس ایس پی دادو فیملی سمیت زخمی

جامشورو پریس کلب پر پولیس کی کارروائی، عمارت کو بلڈوز کرنے کی کوشش صحافیوں کا احتجاج ڈرنا، بھوک ہڑتال