پی ٹی آءِ کی حکومت سندھ میں میں نئے تعلیمی ادارے قائم کریگی:عمران قریشی

حيدرآباد (رپورٽر) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژنل کے سینئر نائب صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سندھ میں بھی نئے تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز قائم کرے گی کیونکہ سندھ حکومت کثیر بجٹ ہونے کے باوجود سندھ کے عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کرسکی ہے۔ جبکہ صحت و تعلیم کی مد میں بھاری بجٹ ہر سال رکھا جاتا ہے جس کا بیشتر حصہ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں قائم صحت کے مراکز کی حالت انتہائی خراب ہے ، سرکاری ہسپتال غیر فعال ہونے کی وجہ سے غریب عوام اپنے گھر کا سامان بیچ کر نجی ہسپتالوں اور کلینکوں پر علاج کرانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی مسلسل 10 سال سے بھی زائد کے عرصے سے صوبے میں برسراقتدار ہے اس کے باوجود نہ تو عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور نہ ہی تعلیم کیلئے غریب عوام کے حوالے سے کوئی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ، آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ میں تعمیر وترقی کے دعوے کررہے ہیں لیکن سندھ کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ تعمیروترقی کے نام پر کون ترقی کررہا ہے اور وہ افراد جو چند سال قبل موٹر سائیکلوں پر گھومتے تھے آج بڑی گاڑیوں میں گھومتے پھررہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی حکومت ان کرپٹ عناصر کا احتساب کرنے کی بات کرتی ہے تو پھر وہ پیپلزپارٹی کی چھتری کے نیچے جمع ہوجاتے ہیں۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

راحت فتح علی خان کے لئے سال 2019 مصروف ترین سال ھے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی مذمت

ڈاکٹروں اور سندھ حکومت میں مذاکرات کامیاب، آج سے اوپی ڈیز کھول جائیگی