ٹنڈوآدم ثقافتی میلا

ٹنڈوآدم (سوشل میڈیا) ٹنڈوآدم مہران ہسٹاریکل اینڈ کلچر سوسائٹی کیے زیر اھتمام دو روزہ ثقافتی میلے کا آغاز ٹنڈوآدم کے صوفی کاٹن فیکٹری میں شروع ہو چکا ہے ثقافتی میلے کا افتتاح شاہ عبدالطیف بھٹائی کے درگاہ میں کلام ( راگ ) پیش کرنے والے صوفی فنکاروں حمیر فقیر جونیجو ۔ سید شوکت شاہ ۔ اور انور علی  مری نے کیا میلے کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر شاہ عبدالطیب بھٹائی کا صوفیانہ کلام ( راگ ) بھی پیش کیا گیا جس نے سننے والوں پر وجد طاری کردیا افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے شاہ کے راگیوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور شاہوکار ثقافت ہے اس ثقافت کے سینے میں بڑے بڑے خزانے مدفون ہیں انہوں نے کہا کہ ثقافتی میلا کروانے والوں کو سلام ہے جنہوں نے اس نفسا نفسی والے دور میں عوام کو اپنی ثقافت کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے یہ میلا لگایا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے محکمہ ثقافت کی جانب سے اس میلے کو نظر انداز کرنے پر دکھ ہوا محکمہ ثقافت کا کام ہے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنا مگر انہوں نے ثقافت سے لا تعلقی کر رکھی ہے مہران ہسٹاریکل سوسائٹی ٹنڈوآدم کے صدر آچر خاصخیلی نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ھوۓ کہا کہ  یہ میلا لگانے کا مقصد ہماری نئی نسل کو سندھ کی ثقافت سے روشناس کروانا ہے انہوں نے کہا کہ اس میلے کے خلاف بڑی سازشیں کی گئیں تھیں کہ یہ میلا نہ لگے مگر دوستوں کے تعاون سے ہم نے یہ تقریب سجادی ہے اس میلے میں لوگوں نے جس طرح دلچسپی لی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ اپنی ثقافت کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں میلے کے انتظامات کے نگران اعلی عاشق ساند نے کہا کہ یہ میلا لگانا  بڑا چیلنج تھا اور ہم نے اس چیلنج کو قبول کیا عوام نے بھی بھر پور دلچسپی لی۔۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حيدرآباد تعليمی بورڈ کلاس 11 کا رزلٹ کل جاری کرے گا

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جامشورو پریس کلب کی عمارت کو مسمار کرنے کی کوشش کی مذمت

انڈس ہائے وی پر ایک اور حادثا، ایس ایس پی دادو فیملی سمیت زخمی