جامشورو ( ھ آ ) موسم بہار کی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے اور عوام میں پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوکت علی اجن کی زیر قیادت الاہ والا چوک کوٹری سے پریس کلب کوٹری تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے اختتام پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوکت علی اجن نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے جنگلات کا ہونا اشد ضروری ہے اور ان کے تحفظ کیلئے ہر باشعور شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ پودے ماحولیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کی قوت رکھتے ہیں لہذہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر نا صرف اپنے معاشرے کو سر سبز بنائیں اور ساتھ ساتھ جنگلات کے ناہونے کے باعث کم بارش پڑنے اور دیگر قدرتی آفات سے بھی بچ سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگلات اور درختوں کو کاربان ڈائے آکسائیڈ کا سنک کہا جاتا ہے یعنی کاربان ڈائے آکسائیڈ جنگلات میں جذب اور ہضم ہوجاتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہم سب پر ذمیداری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے گھروں سمیت ھرمقام پر کم سے کم ایک پودا ضرور لگائیں تا کہ اپنے آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی ...